مسلم لیگ ن

مسلم لیگ (ن) کا اپنی پارٹی سے گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مابین گورنر سندھ کی تبدیلی پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنی پارٹی سے گورنر سندھ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے صوبائی صدر بشیر میمن خواہشمند ہیں۔ بشیر میمن کو گورنر سندھ لگانے کیلئے دونوں جماعتوں میں مشاورت جاری ہے، آئندہ چند روز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدلی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بشیر میمن کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ گورنر سندھ کیلئے دیگر ناموں پر بھی غور جاری ہے تاہم وفاقی وزیر اطلاعات نے گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ میرے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے