مسلم لیگ (ن) کا آج مری میں ہونے والا اہم اجلاس ملتوی

مسلم لیگ ن

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا آج مری میں ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی جانب سے اہم اجلاس پیر کو طلب کیا گیا تھا جس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے اور ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہونا تھی تاہم اب یہ اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا اجلاس محرم الحرام کے باعث ملتوی کیا گیا، اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں پر غور کے لیے بڑی بیٹھک رکھی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے