لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی جانب سے مسلم لیگ ن کو ایک ساتھ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی جسے ن لیگ نے ٹھکرا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس پنجاب میں حکومت کی جانب سے ن لیگ کو کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی جسے ن لیگ نے مسترد کردیا ہے۔ اس حوالے سے رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت گورنر ہاؤس میں کرکٹ کھیلنے نہیں جائیں گے حکومت ایک طرف ہمیں چور کہتی ہے دوسری طرف کرکٹ کھیلنے کا کہتی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا مزید کہنا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا اور دوسری جانب سیر سپاٹوں میں مشغول ہیں ایک ہفتہ قبل فیاض الحسن چوہان کو فون پر مشترکہ کرکٹ کھیلنے سے منع کردیا تھا۔
Short Link
Copied