مسلم لیگ ن نے اے پی سی کیلئے روابط تیز کردئے

مسلم لیگ ن

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن نے اے پی سی کے لئے روابط مزید تیز کردئے ہیں۔ اس حوالے سے پی پی رہنما سردار ایاز صادق کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی بھی شرکت کریں گی۔ جس کے لئے دونوں جماعتوں کی جانب سے آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔ سردار ایاز صادق نے پی پی پی اور اے این پی کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لئے قائل کیا ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ طے کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گی، شہباز شریف اور مریم نواز پی ڈی ایم اجلاس میں اکھٹے شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے