مسلم لیگ ن نے اپنی 100 دن کی کارکردگی اپوزیشن کو دکھادی۔ وزیر خزانہ پنجاب

مجتبی شجاع الرحمن

لاہور (پاک صحافت) وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ترقی کرتا پنجاب نہیں دیکھ سکتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن پنجاب کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتی، سو دن میں مریم نواز کی سربراہی میں جو سنگِ میل ہم نے عبور کیے ہیں اس کی پنجاب کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

مجتبی شجاع الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ میں پنجاب کے عوام کی طرف سے اپوزیشن کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ 5 سال تک صرف شور ہی کرتے رہو گے اور ہم ان 5 سالوں میں پنجاب کو ملک کا ایک بہترین صوبہ بنا کر دکھائیں گے۔ ہار ہوجاتی ہے جب مان لیا جاتا ہے جیت تب ہوتی ہے جب ٹھان لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پنجاب میں کوئی چور پرویز الہی اور کرپٹ عثمان بزدار نہیں بلکہ پنجاب کی بیٹی مریم نواز یہاں کے عوام کی دن رات خدمت کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے