مسلم لیگ ن ملک کی حقیقی جمہوری سیاسی جماعت ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کی حقیقی جمہوری سیاسی جماعت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب کے تمام اضلاع میں یوتھ خواتین کوآرڈینیٹرز کا تقرر کر دیا۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خواتین کوآرڈینیٹرز میں نوٹیفکیشنز تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کئے بغیر قومی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اس حقیقت سے نہ صرف بخوبی آگاہ ہے بلکہ ہماری جماعت نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ ضلعی سطح پر خواتین کوآرڈینیٹرز کی تقرری بھی پارٹی کے جمہوری وژن کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے اور ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے اور نواز شریف کے وژن کے مطابق خواتین کی قومی دھارے میں شمولیت کو یقینی بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے