اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اپنے تمام پارٹی رہنماوں کو بجلی کی قیمتوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرنے سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے اپنے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہ کی جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو سعید غنی نے اسے سیاسی دکھاوا قرار دیا تھا جس پر عظمی بخاری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت حسد نہ کریں ہمت کریں اور سندھ کے عوام کو ریلیف دیں۔
Short Link
Copied