حافظ نعیم الرحمان

مسلم افواج اسرائیل کے خلاف راست اقدام کا اعلان کریں۔ حافظ نعیم الرحمان

کراچی (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مسلم افواج اسرائیل کے خلاف راست اقدام کا اعلان کریں۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کا ایک سال مکمل ہونے اہل غزہ و لبنان سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے شاہراہ فیصل پر الاقصی ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے الاقصی ملین مارچ کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عصبیت و لسانیت، مسلکی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر اختلاف اور تقسیم پیدا کرنے کے ایجنڈے پر کام کیا جارہا ہے اسے ناکام بنایا جائے، اتفاق کے نکات اختلاف سے زیادہ ہیں، سعودی عرب اور ایران پر خصوصی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ تقسیم پیدا نہ ہونے دیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس اور یوم یکجہتی فلسطین کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ کانفرنس میں صرف زبانی جمع خرچ نہ کیا جائے بلکہ مسلم حکمرانوں کا اجلاس بلایا جائے جس میں مسلم ممالک کے افواج کے سربراہان کو بھی دعوت دی جائے اور اسرائیل کے خلاف راست اقدام کا اعلان کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالم اسلام کا اتحاد و یکجہتی اسرائیل کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردے گا، اسرائیل نابود و برباد ہوکر رہے گا، بیت المقدس ضرور آزاد ہوگا اور مسلمان قبلہ اول مسجد اقصی میں نماز ادا کریں گے، قائداعظم کے فرمان کے مطابق بھی اسرائیل ناجائز ریاست ہے، اسے کسی طور پر بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

علی امین کی واپسی گرفتاری کا کہنے والوں پر طمانچہ ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے