مسجد میں دہشتگردی واقعہ کیخلاف ملک بھر میں یوم مذمت منایا جائے گا۔ مولانا طاہر اشرفی

علامہ طاہر اشرفی

فیصل آباد (پاک صحافت) مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ مسجد میں دہشتگردی واقعہ کیخلاف ملک بھر میں یوم مذمت منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر مسجد میں دہشتگردی کے افسوسناک واقعہ پر ہمارے دل بہت دکھی ہیں، حکومت ذمہ داروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

مولانا طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ خیبر مسجد دہشتگردی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جمعہ کو ملک بھر میں خیبر مسجد دہشتگردی واقعہ کیخلاف یوم مذمت منایا جائے گا اور خطبہ جمعہ کے دوران مذمتی قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے حکومت کو تمام مسالک کے علما کرام و اکابرین کا ہر ممکن تعاون حاصل ہے، محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علما کرام کا کردار قابل ستائش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے