کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا ہے جس میں ایک درجن کے قریب دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، نتیجے میں گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں مستونگ سمیت ملحقہ علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں اور بے گناہ شہریوں کا قتل عام معمول تھا اور اب تک سینکڑوں افراد کو مستونگ میں قتل کیا جاچکا ہے۔
Short Link
Copied