بلاول بھٹو

مسترد ووٹوں کے معاملے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخاب کے دوران مسترد شدہ ووٹوں کے معاملے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سید یوسف رضا گیلانی نے آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں تینوں رہنماوں نے سینیٹ میں مسترد ووٹوں کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کے ووٹوں کو چوری کرنے کا مقصد پی ڈی ایم کو تقسیم کرنا ہے جبکہ حکومت اپنے اس مذموم مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو چوری کرنے والوں کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر جگہ مقابلہ کیا جائے گا کوئی ہمیں کمزور نہ سمجھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منعقد ہونے والے سینیٹ انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں کے ممبران کی جانب سے کاسٹ کئے گئے سات ووٹوں کو مسترد کیا گیا تھا جس پر مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عقیل ملک

سنی اتحاد کونسل والے کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں۔ ترجمان حکومتی قانونی امور

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان حکومتی قانونی امور کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے