لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مساجد کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگو کی مسجد میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے 4 افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ مساجد کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج، رینجرز اور پولیس کی کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مستونگ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی بھی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عید میلادالنبی کے جلوس میں شامل معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملے پر غمزدہ ہوں۔
Short Link
Copied