مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے مشترکہ بلاک کے تشکیل پر تاکید

یوم القدس کانفرنس

کراچی (پاک صحافت) مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے پاکستان کی مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایران اور پاکستان پر مشتمل مشترکہ بلاک کے تشکیل پر تاکید کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یوم القدس کی مناسبت سے پاکستان کی مخلتف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے اسلامی ممالک اور حکمران امت مسلمہ بالخصوص مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ خیانت کررہے ہیں۔

پاکستان کے مذہبی و سیاسی رہنماوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حامی افراد کو مزید مستحکم کرنے کے لئے علاقائی سطح پر اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے جس کے لئے ایران، پاکستان، ترکی اور ملیشیا پر مشتمل ایک بلاک کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پریس کانفرنس میں شریک تمام رہنماوں نے اسرائیل سے تعلقات کی بھرپور مخالفت اور فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ اس پریس کانفرنس میں پی ٹی آئیم پیپلزپارٹی، مجلس وحدت مسلمین، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے