اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا فوری حل ناگزیر ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان چھڑ چکی جنگ کے حوالے سے جہاں دنیا نے تشویش کا اظہار کیا ہے، وہیں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور وزارت خارجہ پاکستان کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کی بگڑتی صورت حال پردل افسردہ ہے، مشرق وسطی میں پائیدار امن دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔
انہوں نے مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ہم شہریوں کے تحفظ اور تحمل پر زور دیتے ہیں۔
Short Link
Copied