اسلام آباد (پاک صحافت) دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں بھی شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے مزید دس لاکھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ جنہیں شہریوں کو مفت میں لگائی جائیں گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ دس لاکھ سائنو فارم ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ سائنو فارم، کین سائنو اور پاک ویک کی 11 ملین خوراکیں پاکستان کو ملیں گی۔ ملک میں جاری مہم کے دوران عوام کو بلا تعطل ویکسین فراہم کی جا رہی ہے، عوام کورونا کی ویکسین ضرور لگوائیں جن اضلاع میں کورونا کی شرح کم ہے وہاں تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیے جائیں گے۔
Short Link
Copied