مزدور طبقے کی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پا ک صحافت) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف  نے یوم مئی کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ مزدور طبقے کی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج کا دن پاکستانی مزدور کمیونٹی کے کردار، صلاحیتوں، کام سے لگاؤ کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق مزدور ڈے کے موقع پر راجہ پرویز اشرف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یوم مئی ہمیں محنت کش طبقے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی کا افرادی قوت اہم ستون سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے، ہم پر لازم ہے کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کی خدمات کے معاوضے کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے حقوق اور فرائض میں توازن انتہائی ناگزیر ہے، مزدور برادری نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے محنت، جانفشانی سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے