لاہور (پاک صحافت) چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کی لندن سے پاکستان واپس آنے کی تاریخ کی تصدیق ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گی۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا تھا کہ پارٹی کی سینیئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز 29 جنوری کو لندن سے لاہور پہنچیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 جنوری کو مریم نواز کے ہمراہ خاندان کے چند افراد کے علاوہ پارٹی کے کچھ کارکن بھی پاکستان آئیں گے۔ مریم نواز پاکستان پہنچ کر سیاست میں بھرپور حصہ لیں گی، نوازشریف نے گزشتہ دنوں مریم نواز کو پارٹی کا سینیئر نائب صدر کے علاوہ چیف آرگنائزر بھی بنایا تھا۔
Short Link
Copied