عظمی بخاری

مریم نواز 2 صوبائی حکومتوں کے اعصاب پر سوار ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز دو صوبوں کی حکومتوں کے اعصاب پر بری طرح سوار ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں بتایا کہ مریم نواز پنجاب میں مفت ادویات، الیکٹرک بائیکس اور اسکالر شپ دے رہی ہیں، الحمدللّٰہ، مریم نواز نے آج اپنا گھر اپنی چھت میگا پروجیکٹ بھی لانچ کر دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک شخص نے 1 کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا پھر مکر گیا اور ایک جماعت پچھلے 3 سال سے صوبہ سندھ میں 21 لاکھ گھر بنانے کے صرف اعلانات کر رہی ہے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ایک جماعت ایک صوبے میں 16 سال جبکہ دوسری 11 سال سے حکومت کر رہی ہے، ایک حکومت 16 سال بعد بھی کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی جبکہ دوسری حکومت 11 سال بعد بھی دریاؤں کو کراس کرنے والی ڈولیوں سے جان نہیں چھڑا سکی۔

اُنہوں نے کہا کہ مریم نوازکی حکومت کو صرف چند ماہ ہوئے ان کا کام بول رہا ہے اور مخالفین جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں جتنا وقت آپ مریم نواز کی کارکردگی پرجلنے کڑھنے میں لگاتے اتنا کام پر فوکس کرتے تو آپ کے صوبوں کا یہ حال نہ ہوتا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز اور ان کی ٹیم بشمول افسران دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں جبکہ سندھ اور خیبر پختون خوا کی حکومتیں اپنے صوبوں کی بجائے پنجاب پر نظر رکھنے کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ دونوں حکومتوں کے اپنے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کا کوئی پرسانِ حال نہیں اور ان کو فکر پنجاب کے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی پڑی ہے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کو پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ دیا تو وہ خدمت بھی پنجاب کی کریں گی اور مخالفین دن رات مریم نواز کے بغض، تعصب اور حسد میں جلنے کی ڈیوٹی پانچ سال سر انجام دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے