عظمی بخاری

مریم نواز کے خلاف غلیظ مہم شروع کی گئی، وزیرِ اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف غلیظ مہم شروع کی گئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں اضافے پر مریم نواز نے میٹنگ کی جس سے قیمت میں کمی آنا شروع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز دفتر کے اعداد و شمار پر منحصر نہیں کرتی ہیں بلکہ گراؤنڈ کی صورتحال محکموں کو دکھاتی ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے آٹے کی نقل و حمل کی اجازت اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 20 کلو تھیلے میں 80 روپے کی کمی آئی ہے، باقی صوبوں میں حالات بہتر نہیں، مارکیٹ سے آٹے کی قیمتیں محکمۂ کے سامنے رکھیں تو محکمۂ والے حیران ہوگئے، محکمۂ فوڈ کے تین چار لوگوں کو آٹے کی بڑھتی قیمت پر معطل کردیا گیا، ایک سال بعد منصوبے مکمل ہو چکے ہوں گے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہمیں تو دل جلے لیکچر دیتے ہیں آٹے کی قیمت کم نہیں ہوتی، دوسرے صوبوں کو تو لیکچر نہیں ملتا ان کے سی ایم کرتے کیا ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے محرم الحرام کے انتظامات پر میٹنگ بلائی ہے، محرم الحرام کے لیے کنٹرول روم بنائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے خلاف ایک ٹرینڈ چلایا ان کی کرکٹ کی فتوحات ان سے زیادہ ہیں،گالی گلوچ بریگیڈ کے مطابق چلیں تو ٹھیک ورنہ وہ منفی پروپیگنڈا شروع کر دیں گے، گالی گلوچ بریگیڈ سے ڈرتے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے