لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر پارٹی کارکنوں نے مریم نواز کا استقبال کیا وہ اہم پارٹی میٹنگز میں شرکت کے لیے چند روز قبل لندن گئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے لندن میں قیام کے دوران اپنے بھائی حسن نواز کے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ وہ پاکستان پہنچ کر نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیں گی۔
Short Link
Copied