مریم نواز کی میٹرک میں پوزیشنز حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات سے ملاقات،انعامی چیک بھی دیے

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات سے ملاقات کرتے ہوئے انعامی چیک اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے فرسٹ پوزیشن ہولڈر طالب علم کو 3 لاکھ ، سیکنڈ پوزیشن ہولڈر کو 2 لاکھ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈر کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔

مریم نواز نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارک باد دی ،مزید کامیابیوں کیلئے دعا کی اور ان کے والدین اور استاتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ اپنی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں اور ان کے تعلیمی اخراجات حکومت کی جانب سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پوزیشن ہولڈرز کی قابلیت دیکھ کر رشک آتا ہے، ملک کا مستقبل روشن ہے۔

اس موقع پر ایک طالبہ وزیر اعلیٰ کو گھریلو حالات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی اور کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے والدین پر بو جھ نہیں بننا چاہتی۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا کہ پوزیشن ہولڈرز کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے فرسٹ پوزیشن ہولڈر کو 7 لاکھ ، سیکنڈ پوزیشن ہولڈر کو 5 لاکھ اورتھرڈ پوزیشن ہولڈر کو 3 لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے