مریم نواز

مریم نواز کی صوبے بھر میں زیر تکمیل پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں زیر تکمیل پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 25-2024 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ہر پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلی پنجاب نے ہر ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ لی اورہدایات جاری کیں۔ انہوں نے زیر تکمیل پراجیکٹس کو ہر صورت بروقت مکمل کرنے اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے پی آئی ٹی بی کو ڈیش بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

دوران اجلاس وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں موٹرویز کے ہر انٹرچینج پر ایمبولینس شروع کی جا رہی ہے، 106 ترقیاتی منصوبے غیر ملکی اداروں کی معاونت اور اشتراک کے ساتھ مکمل کئے جائیں گے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ چیچہ وطنی تا لیہ 189کلو میٹر سڑک، ملتان تا وہاڑی 93 کلو میٹر روڈ کی تعمیر شروع کرنے کیلئے 13 اگست کی ڈیڈ لائن ہے، ساہیوال تا سمندری اور بہاولنگر تا جھانگرا شرقی انٹرچینج روڈ کی تعمیر کا آغاز بھی 13 اگست تک کر دیا جائے گا، فیصل آباد، چنیوٹ سرگودھا روڈ کی تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز 31 جولائی کو ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب نے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 400 ملین روپے فوری طور پر ریلیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے فنڈز کے استعمال کی بنیاد پر باقی مختص فنڈز بھی جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے