مریم نواز

مریم نواز کی بارش کے بعد نکاسی آب کیلئے کیمروں اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بارش کے بعد نکاسی آب کے لیے سیف سٹی کیمروں اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے لاہور میں بارش کے بعد نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ انہوں نے مری سے لاہور پہنچتے ہی لاہور ایئرپورٹ سے شادمان، فیروز پور روڈ، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی کے علاقوں کا جائزہ لیا۔ اندرون اور بیرون شہر کی سڑکوں، گلیوں، چوراہوں اور بازاروں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں اور ڈرون کے ذریعے چیک کریں کہیں پانی تو جمع نہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران فیلڈ میں رہیں، پورے پنجاب سے پانی کی نکاسی یقینی بنائیں۔ عید پر صفائی مہم کی طرح بارش کے بعد نکاسی آب کے لیے سیف سٹی، ٹیکنالوجی کے ساتھ استعمال کریں۔

وزیراعلی پنجاب نے انتظامی افسران کو فیلڈ میں رہنے، نکاسی آب کو بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور ہر آدھے گھنٹے بعد مانیٹرنگ رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں جمع پانی کی فوری نکاسی اور اضافی واٹر پمپس پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واسا کے عملے سے ملاقات کے دوران محنت سے کام کرنے پر شاباش بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی شک نہیں یہ مشکل بجٹ تھا، وزیر مملکت خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ کوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے