مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے صوبے میں مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرِصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں صحت کی سہولتوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔  اجلاس میں بتایا گیا کہ مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز شعبہ صحت کے 19 اہم ٹاسک پورے کرے گی۔ پنجاب میں آؤٹ سروسنگ کے ذریعے 20 ہزار ہیلتھ انسپکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کو بھی مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز سے منسلک کیا جائے گا جس کے تحت 39 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز فورس کا حصہ ہوں گی۔ کمیونٹی ہیلتھ سروسز کی ورک فورس تقریباً 60 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہو گی، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز پولیو سمیت دیگر ویکسی نیشن کی ذمے دار ہوگی، کمیونٹی ہیلتھ سروسز کے ذریعے مریضوں کا مستند ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 93 فیصد مریض ہیلتھ سروسز سے متعلق اصلاحات سے مطمئن ہیں، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز سے میپنگ کا ٹاسک بھی پورا کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے