مریم نواز کا چاند رات اور عید الفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چاند رات اور عید الفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔ مریم نواز نے بازاروں میں ویمن پولیس اسکواڈ کا گشت بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کے 65 تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات ہوگی، بازاروں میں نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں اور نائٹ وژن دوربین کا استعمال کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق لاہور میں چاند رات میں سڑکوں پر ون ویلنگ روکنے لے لیے 55 مقامات پر ناکہ بندی کی جائے گی، شہر بھر میں اے ٹی ایم اور بینکوں کے اطراف میں 225 مقامات پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے