مریم نواز

مریم نواز کا پنجاب بھر میں سیف سٹیز بنانے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پورے صوبے میں سیف سٹیز بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ سیف سٹی کی بدولت شہر میں امن و امان بہتر ہوا، توقع سے بڑھ کر کام کیا گیا، چند مہینوں میں 18 شہروں کو سیف سٹی بنا دیں گے، عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے، پنجاب ترقی میں لیڈ کر رہا ہے، خدمت میں بھی لیڈ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیا ہے، بچوں کے لیے چائلڈ ورچوئل پولیس اسٹیشن لانچ کردیا ہے، اس اقدام سے بچوں کی مدد کی جاسکے گی، حکومت کے پہلے ہفتے سیف سٹی میں خواتین سے بات چیت کی، بات چیت میں پتا چلا کہ یہاں خواتین کو رہائش کا مسئلہ ہے تو ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب سے طلبہ کے فون آرہے ہیں کہ ہمیں فری وائی فائی دیں، جہاں جہاں سیف سٹی بنتا جائے گا فری وائی فائی دیتے جائیں گے۔ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ ہم خواتین اور بچوں کی مدد کو پہنچتے ہیں، خواتین کے لیے فخر کی بات ہے کہ میں پہلی خاتون وزیراعلی پنجاب بنی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے