مریم نواز کا رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

مریم نواز

صادق آباد (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے بیان میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو صادق آباد میں کچے کے علاقے ماچھکہ میں انتہائی افسوسناک سانحہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی دو گاڑیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 2 پولیس موبائلوں میں 15 سے زائد پولیس اہلکار سوار تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے