مریم نواز کا جنکو سولر کمپنی کا دورہ، گرین انرجی منصوبوں میں تعاون کی دعوت دی

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب کے تاریخی دورہ چین کا تیسرا روز، مریم نواز شنگھائی میں انتہائی مصروف رہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جنکو سولر کمپنی کا دورہ کیا، جنکو سولر کمپنی نے پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کردی، مریم نواز نے گرین انرجی منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت دی، جنکو سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔

مریم نواز نے پنجاب میں قابل تجدید اور سستی سولر انرجی کے منصوبے کے عزم کا اظہار کیا، وزیراعلی نے من ہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا بھی دورہ کیا، امپورٹ کموڈیٹی، ایگزی بیشن اور ٹریڈنگ سینٹر کا معائنہ کیا، مریم نواز نے ای کامرس کے شعبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے ہانگ چی آؤ امپورٹ نمائش اینڈ ٹریڈ سینٹر میں پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کیا، پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرنیوالے نوجوان تاجر سے ملاقات پر اظہار مسرت کیا، مریم نواز کی کمیونسٹ پارٹی کے چائنا میوزیم آمد پر چین کی تاریخ اور انقلاب کی بصری تاریخ دکھائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے