مریم نواز نے نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کو غیرآئینی قرار دے دیا

مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع غیرآئینی اور بدنیتی پر مشتمل اقدام ہوگا جس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف کیس سیاسی مخالفت کی وجہ سے انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے بنایا گیا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ پانامہ کرکے ایک منتخب حکومت کو کمزور کرکے گرایا گیا۔ الیکشن چوری کرکے مسلم لیگ ن کو کمزور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس ججز کا امتحان ہے، وہ ثابت کریں کہ پریشر کے بغیر وہ فیصلے کرسکتے ہیں۔ اس وقت جھوٹے کیسز و مقدمات کے ذریعے ن لیگ کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے