مریم نواز نے بجلی سستی کرکے مراد علی شاہ، علی امین، سرفراز بگٹی کو چیلنج دے دیا

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بجلی سستی کرکے مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور اور سرفراز بگٹی کو چیلنج دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے گذشتہ روز، پنجاب میں 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ کمی کااعلان کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت یہ بوجھ اٹھائے گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ نواز شریف کے اس اعلان پر سیاسی جماعتوں کا شدید ردعمل آیا۔

حکومت کے اتحادی مصطفی کمال نے کہا کہ اس اعلان سے دیگر علاقوں کے احساس محرومی میں اضافہ ہوا، صرف پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ قبول نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے