مریم نواز فضائی آلودگی کیساتھ سیاسی آلودگی کا بھی علاج کر رہی۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز فضائی آلودگی کے ساتھ سیاسی آلودگی کا بھی علاج کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کے بغض میں آپ اندھے، گونگے اور بہرے ہو چکے ہیں، پنجاب میں نئے اسپتال بن رہے ہیں، تزئین نو بھی ہو رہی ہے۔ خیبر پختونخوا میں فنڈ نہ ہونے پر جامعات بند ہو رہی ہیں، کے پی میں سرکاری ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر آئے روز احتجاج کرتے ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف سمیت جو بھی قانون توڑے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، آپ کے صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوتے، نہ ہی نئی منصوبے آتے ہیں۔ پنجاب میں ہر ہفتے عوامی فلاح کا نیا منصوبہ آتا ہے تو اس کی تشہیر بھی قانونی تقاضہ ہے، 11 سال سے کے پی میں کون سی تبدیلی اور انقلاب لائے ہیں وہ قوم کو بتائیں؟۔

انہوں نے کہا کہ ہر وقت مریم نواز کا راگ الاپنے کی بجائے اپنے وزیراعلی کی کارکردگی کا حساب دیں، مریم نواز فضائی آلودگی کے ساتھ سیاسی آلودگی کا بھی علاج کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے