جدہ (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پر ان کے بھائی حسین نواز نے استقبال کیا، مریم نواز کے ساتھ ان کےشوہرکیپٹن (ر) صفدر، بیٹے جنیدصفدر، بیٹی مہرالنسا اور بہو ماہ نور صفدر بھی جدہ پہنچی ہیں۔ نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے، نوازشریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز سعودی شاہی قیادت سےملاقاتیں بھی کریں گے۔ نوازشریف اور مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزاریں گے۔
Short Link
Copied