مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی خدمات کو بھی سراہا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ آپ کی تعیناتی سے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے نیک تمناﺅں کے اظہار پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے