مریم نواز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ جبکہ اب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انھوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز سمیت کورونا وائرس میں مبتلا دیگر تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے