مریم نواز بغیر پروٹوکول کے لاہور ایئرپورٹ سے دبئی روانہ

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز بغیر پروٹوکول کے لاہور ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوگئیں۔

تٖفصیلات کے مطابق مریم نواز نے وی وی آئی پی پروٹوکول اور اسٹیٹ لاؤنج استعمال نہیں کیا اور اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر ان کے ساتھ مسافروں نے تصاویر اور سیلفیاں لیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر مریم نواز عام مسافروں والے لاؤنج میں کرسیوں پر بیٹھی تھیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز کی روانگی کے حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف پہلے ہی دبئی پہنچ چکے ہیں اور فیملی کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے