اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز اچانک سروسز ہسپتال پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیر اعلی نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور ایمرجنسی کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں سے علاج معالجے کے بارے پوچھا، انہوں نے ہسپتال کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ انہوں نے ننھے مریض سے ہلکی پہلکی گفتگو کی اور خواتین سے مصافحہ کیا اور حال چال دریافت کیا۔
اس موقع پر مریم نواز کا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سروسز ہسپتال سے خوش ہو کر جا رہی ہوں، میو اور جناح ہسپتال میں جو ایکشن لیا اس سے بہت بہتری آئی۔ یہاں کسی نے ادویات باہر سے خریدنے کی شکایت نہیں کی ، وزیر اعلیٰ کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا نہیں، فیلڈ میں متحرک رہنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جناح ہسپتال میں ادویات ڈبوں میں بند پڑی تھی لیکن مریضوں کو نہیں مل رہی تھیں، فوری ایکشن کی وجہ سے مریضوں کو ریلیف ملا، ان مریضوں کو انتظار بھی نہیں کرنا پڑتا، ہسپتالوں میں اناؤنسمنٹ ہورہی ہیں، حکومت مفت میڈیسن دے رہی ہے، اگر آپ سے کوئی آپ سے پیسے لے تو آپ نے نہیں دینے۔