لاہور (پاک صحافت) مریم نواز اور حمزہ شہباز کے متعلق سوشل میڈیا اور مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں پر مسلم لیگ ن نے موقف دیتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے متعلق گردش کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ صرف پارٹی اور رہنماوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مریم اورنگزیب نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے پراپیگنڈے سے اجتناب کرے اوراپنی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کو فرق نہیں پڑے گا لیکن ایسی من گھڑت خبروں سے میڈیا چینلز اور صحافی حضرات کی ساکھ متاثر ہوگی۔