مریم نواز آج اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے جارہی ہیں، عظمیٰ بخاری

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز آج اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بزدار اور چوہدری پرویز الہٰی دور کی باقیات ختم کرنے جارہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج صرف نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی رہنما عظمی بخاری نے مزید کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے