مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کی زیرصدارت ذیلی کمیٹی برائےاطلاعات کا اجلاس، پی ایم ڈی اے بل زیربحث

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم  اورنگزیب کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) بل زیر بحث آیا۔ ذرائع کے مطابق   اجلاس کے دوران پی ایم ڈی اے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائےاطلاعات کے اجلاس میں کمیٹی ممبر کنول شوذب، نفیسہ شاہ کے علاوہ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی شریک ہوئے۔ خیال رہے کہ اس کے علاوہ اجلاس میں میڈیا ہاؤسز اور صحافتی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان کے مطابق میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر ابہام کی وجہ سے اجلاس بلایا گیا۔  اجلاس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا تھا کہ تجاویز ہیں، مسودہ نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اطلاعات کی کمیٹی کا مؤقف تھا کہ مسودہ اور شراکت داروں کا نقطۂ نظر ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے