مریم اورنگزیب کا الیکشن کمیشن اور ریاستی اداروں سے عمران خان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی پر عمران خان کے خلاف کارروائی کریں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان خود کو ہر قانون اور ضابطے سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ وہ الیکشن کمیشن اور ریاستی اداروں کو کسی خاطر میں نہیں لاتے اور قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز آزادکشمیر میں الیکشن کمیشن اور ریاستی اداروں کے قوانین اور ضابطوں کو پاوں تلے روند دیا ہے۔ انہوں نے قانونی حکم کی خلاف ورزی کرکے الیکشن کمیشن کو چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رویہ عمران صاحب کی مجرمانہ اور فسطائی ذہنیت کا ثبوت ہے، پہلے گالی گلوچ بریگیڈ کو آزادکشمیر بھیجا، نوٹ نہ چلے تو گولی چلائی، اب کھلم کھلا الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے