مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کشمیر الیکشن کو 20218 اکے انتخابات کا ری پلے قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کشمیر الیکشن کو 2018 کے انتخابات کا ری پلے قرار دے دیا۔، مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ  عام آدمی کارزلٹ آنے تک ن لیگ آگے تھی، رزلٹ رکنے کے بعد ووٹ چور آگے ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 25 جولائی 2021ء درحقیقت 2018ء کا ری پلے تھا، عام آدمی کے ووٹ کو روند کر مسلط ہونے والے صرف ووٹ چور ہوتے ہیں، زبردستی مسلط کر کے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کا طوفان، معاشی تباہی، روزگار چھیننے والوں کو ووٹ نہیں دیتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب کا ووٹ پر نہیں ووٹ چوری پر ’غیرمتزلزل اعتماد‘ ہے، ‎عمران صاحب کا آر ٹی ایس، اے ٹی ایمز اور مافیاز پر ’غیرمتزلزل اعتماد‘ ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اپنے ردعمل میں مزید کہنا تھا کہ عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کرنے والوں کو عام آدمی ووٹ نہیں دیتے۔ انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ فوادصاحب جس کا غیر متزلزل اعتماد روز متزلزل ہوتا ہو اسے ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں، ‎عام آدمی اپنا آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کرنے والوں کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے