اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں گھڑی چور اور فتنہ قراردیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام ملک میں انصاف چاہتے ہیں، نظریہ ضرورت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان کا نگران حکومت پر شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخاب نہ کروانے کا الزام دفن ہوگیا ہے، یہ بڑی کامیابی ہے جس کا عمران خان نے اعتراف کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018 میں این اے 193 میں مسلم لیگ (ن) کا کوئی انتخابی امیدوار نہیں تھا، گزشتہ روزپہلی بار اس حلقے سے 53000 ووٹ لیے ہیں جس پر ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ووٹرز نے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
Short Link
Copied