مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو بہروپیا قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین  اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا بہروپیا قرار دے دیا۔ مریم اورنگزیب عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری گھڑی ہمیں وقت بتاتی ہے لیکن عمران خان کی گھڑی نے ان کی اوقات بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خطاب سے یقین ہوگیا کہ انہیں کوئی گولی نہیں لگی، انہیں اقتدار جانے کا غم لگا ہے اور عمران کا لانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جب حرم شریف کے عکس والی گھڑی کو کوڑیوں کے دام فروخت کیا، اپنی حکومت میں اپنی ضد، انا اور مرضی کی ایف آئی آر نہیں ہوتی تو حکومت ختم کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹیر عرفان صدیقی نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے