مریم اورنگزیب نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  انہوں نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو تمہارے خلاف باجوہ نے کیا، تم نے کہا کہ تمہاری حکومت کے خلاف سازش امریکا نے کی۔

تصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مزیدکہا کہ اگر باجوہ نے امریکا کو تمہارے خلاف کیا تو پھر سائفر کیا تھا۔ یاد رہے کہ عمران خان ماضی میں اپنی حکومت ختم کرنے کا الزام سابق آرمی چیف جنرل باجوہ پر لگا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم اورنگزیب نے پریس فریڈم ڈے پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اتحادی حکومت پریس کی آزادی پریقین رکھتی ہے۔ آئین آزادی صحافت اور شہریوں کو درست معلومات تک رسائی کاحق دیتا ہے۔ اُنہوں نے ان صحافیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جنہوں نےسچ کی تلاش میں جانیں گنوا دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے