کراچی (پاک صحافت) سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو کراچی کا میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے سندھ کے تمام میئرز، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹاؤن کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو بھی مبارک باد دی ہے۔ اپنے بیان میں سابق صدر کا کہنا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ آصف زرداری نے سندھ کے تمام میئرز، ڈپٹی میئرز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور ٹاؤن کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ اپنے دفتروں کے دروازے عوام کے لیے کھلے رکھیں، آج ہی سے اپنا کام شروع کر دیں۔
Short Link
Copied