مراد علی شاہ کی سندھ وژن کی تقریب میں بریفنگ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ وژن کی تقریب میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے 9 اسپتالوں میں جدید ایمرجنسی رومز ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک سندھ کی تمام تحصیلوں میں ہے، 24-2023 میں 10 لاکھ سے زیادہ بچوں کو ایمرجنسی سہولتیں فراہم کی گئیں، سندھ کے ایمرجنسی رومز میں آنے والے شدید بیمار بچوں کی اموات کی شرح بہت کم ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی وی ڈی کے تحت میں سیٹلائٹ یونٹس قائم ہیں، سیٹلائٹ یونٹس لاڑکانہ، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، سیہون، سکھر، نوابشاہ، مٹھی، خیرپور اور لیاری میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال میں شاندار نئی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں، 550 بستروں پر مشتمل سرجیکل کمپلیکس اور او پی ڈی تعمیر کی، 120 بستروں پر مشتمل سائیکاٹری وارڈ اور او پی ڈی بنایا، 110 بستروں پر مشتمل نیورولوجی وارڈ اور او پی ڈی تعمیر کیا گیا، نیورو آفتھلمولوجی او پی ڈی، جناح فوڈ کمپلیکس، ایمرجنسی کی توسیع، نیورو سرجری کی تزئین وآرائش کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ مردہ خانہ اور جامع مسجد کی تعمیر نو کی گئی، دو سائبر نائف یونٹ، ٹومو تھراپی کے دو یونٹ اور کوبالٹ کو ایکوینوکس میں اپ گریڈ کیا گیا، ریڈیالوجی، سی ٹی، ایم آر آئی، ڈیجیٹل میموگرافی اور لیتھو ٹریپسی کی سہولت فراہم کی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈائیلاسز کی سہولت کی اپ گریڈیشن، لیب کمپیوٹرائزیشن اور سرجیکل روبوٹ سہولتیں فراہم کیں، ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈکس کے لیے 2025 میں نئی آسامیاں تخلیق کیں، جناح اسپتال سرجیکل کمپلیکس میں 18 آپریشن تھیٹرز اور 28 بستروں والا آئی سی یو 2020 میں قائم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے