مراد علی شاہ

مراد علی شاہ کی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا مفضل سیف الدین سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے طاہری مسجد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا مفضل سیف الدین سے ملاقات کی۔ طاہری مسجد میں داؤدی بوہرہ کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے مفضل سیف الدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں آپ کی شہر کراچی میں آمد سندھ کے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آپ آئندہ سال بھی یہاں آئیں، آپ کے آنے سے ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے، ہم دنیا بھر سے آنے والے بوہرہ برادری کے لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کو خدمت کا موقع دینے پر سیدنا مفضل سیف الدین کا مشکور ہوں۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال بھی موجود تھے۔

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی مجلس میں گورنرسندھ نے شرکت کی۔ گورنر سندھ نے سیدنا مفضل سیف الدین کو ہر سال محرم الحرام میں پاکستان آمد کی دعوت دی اور کہا کہ آپ کی دعاؤں سے مستفید ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے