احسن اقبال

مذہب کے نام پر توڑ تھوڑ کی گئی، علما اور ایوان سوات واقعے کا نوٹس لیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مذہب کے نام پر توڑ تھوڑ کی گئی، علما اور ایوان سوات واقعے کا نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سوات میں رونما ہونے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، ہجوم کے ہاتھوں انصاف کے اہتمام کا رجحان روکنا ہوگا، اگر ایسا نہ کیا گیا تو معاشرہ شدید انتشار کا شکار ہوجائے گا۔

احسن اقبال نے تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو سمجھائیں کہ کسی بھی معاملے میں قانون ہاتھ میں لے کر خود انصاف کرنے کے بجائے معاملات کو نظامِ انصاف کے حوالے کریں تاکہ متعین طریق کار کے تحت قانونی کارروائی ہو اور متعلقہ ملزم کو، جرم ثابت ہونے پر، سزا سنائی جاسکے۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اگر قانون ہاتھ میں لینے اور بھیڑ کے ہاتھوں موقع پر انصاف یقینی بنانے کے رجحان کو کنٹرول نہ کیا گیا تو نراجیت سب کچھ جلاکر خاک کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے