مذہبی عبادت گاہوں پر حملے کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ مریم نواز

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ مذہبی عبادت گاہوں پر حملے کسی طور قابلِ قبول نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جڑانوالہ فیصل آباد میں پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ریاست اقلیتوں کو مساوی حقوق اور تحفظ فراہم کرنے کی پابند ہے، اشتعال انگیزی اور انتہاپسندی کسی کے حق میں نہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت مذموم کارروائی کے پیچھے تمام کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے