اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مذمت کافی نہیں، اعترافِ جرم کریں، تسلیم کرو کہ واقعات کے ماسٹر مائنڈ تم تھے۔
تٖفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں عمران کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ زمان پارک میں چُھپےدہشت گرد حوالے کریں۔ انہوں نے کہا کہ تسلیم کرو کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کے پیچھے ماسٹر مائنڈ تم تھے۔
واضح رہے کہ دوسری جانب وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عسکری تنصیبات پر حملے پاکستان کے خلاف جنگ کے برابر ہیں۔ یاد رہے کہ لاہور میں زمان پارک سے گرفتار 8 ملزمان نے تحریک انصاف کی اہم لیڈر شپ سے ہدایات لینے کا اعتراف کیا ہے۔
Short Link
Copied